مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اور امتحان، قیمت بڑھتے ہی چینی مارکیٹ سے غائب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی کی قیمت بڑھتے ہی موٹی چینی دکانوں سے غائب ہونے لگی
چینی کی قیمت بڑھتے ہی موٹی چینی دکانوں سے غائب ہونے لگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: آٹے کے بعد اب چینی بحران نے سر اٹھا لیا، قیمت کیا بڑھی اتوار بازاروں سے چینی غائب ہی ہو گئی، سستی اشیا کی خریداری کے لیے آئے شہری مایوس لوٹنے لگے۔مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے ایک اور امتحان، آٹے کے بعد اب چینی بحران نے پریشان کردیا۔

تھوک مارکیٹ میں چینی 2روپے فی کلو مہنگی جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی 90 روپے کلو تک جا پہنچی۔ چینی کی قیمت بڑھتے ہی ذخیرہ اندوزوں کو بھی منافع خوری کا بہانہ مل گیا۔

مزید پڑھیں:مہنگائی کا سونامی معیشت کھاگیا، غریب کے خواب دفن ہوگئے‘شہبازشریف

وحدت روڈ ماڈل بازار میں لگے کریانہ اسٹورز سے چینی غائب ہو گئی، شہری چینی کی خریداری کے لیے چکر لگاتے رہے مگر چینی نہ ملی۔خریداروں کا کہنا ہے کہ حکومت ان ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کررہی۔

آٹے کے بعد اب عوام کو چینی کے لئے خوار کیا جائے گا۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے چینی کا سرکاری ریٹ 70 روپے مقرر کیا ہے اس قیمت پر تو تھوک میں بھی چینی نہیں مل رہی، ہم کیسے 70 روپے کلو میں فروخت کریں۔

Related Posts