لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مہنگائی میں مزید اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مزید مہنگائی بڑھنے کا مطلب معاشی پالیسیوں کی ناکامی کی دلیل ہے۔
مہنگائی کا سونامی پاکستان کی معیشت کھاگیا، غریب اور ان کے خواب دفن ہوکر رہ گئے ہیں ۔شہروں سے بھی زیادہ دیہی علاقوں کے عوام مہنگائی سے پس کر رہ گئے ہیں۔
ایک زرعی ملک کو تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل ہورہا ہے ،مزید 18 فیصد پاکستانیوں کاغربت کی لکیر سے نیچے جانا معاشی تباہی وبربادی کے اثرات ہیں۔
مزید پڑھیں:ملک لوٹنے والے لندن میں عیاشیوں میں مصروف، حکومت کا عدالت جانے کا عندیہ