شہر قائد، گیس پریشر میں کمی کے بعد اب گیس میٹر بھی چوری ہونے لگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد، گیس پریشر میں کمی کے بعد اب گیس میٹر بھی چوری ہونے لگے
شہر قائد، گیس پریشر میں کمی کے بعد اب گیس میٹر بھی چوری ہونے لگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:شہر قائد میں گیس پریشر میں کمی کے بعد اب گیس میٹر چوری کے واقعات بھی بڑھنے لگے، مومن آباد اورنگی ٹاون میں گیس میٹر چوری کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔

کباڑمیں سوئی گیس میٹروں کی فروخت کا بھی انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون تھانہ مومن آباد کی حدود میں گیس میٹر چوری ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ میٹر چور رات گئے وارداتیں کرتے ہیں۔

گیس میٹر اور میٹر کی چابی چوری ہونے سے علاقے میں سنگین حادثات پیش آنے کا خطرہ ہے۔علاقہ مکینوں کی جانب سے پولیس کو شکایت کرنے کے باوجود کوئی خاطر خوا ہ اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

گیس کمپنی کوشکایت کاازالہ کرنے میں 48گھنٹے درکار ہوتے ہیں اور وہ اتوار کے روز میٹر چوری کی شکایت بھی درج نہیں کرتے۔ان وارداتوں کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ کے کچھ اہل کار مبینہ طور پر چوروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اورمتاثرہ صارفین سے سرکاری فیس لے کر میٹرفراہم کردیتے ہیں، ذرائع کاکہنا ہے کہ اکثر وارداتیں رات کی تاریکی میں ہوتی ہیں۔ صارفین نے حکام سے فوری طور پر میٹر چوری ہونے اور اس کے سدباب کے لیے موثر کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

مزید پڑھیں: حیدر آباد پولیس کا کارنامہ، اغواء کیا گیا 6 سالہ عمران علی لاڑکانہ سے بازیاب

Related Posts