حیدر آباد پولیس کا کارنامہ، اغواء کیا گیا 6 سالہ عمران علی لاڑکانہ سے بازیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حیدر آباد پولیس کا کارنامہ، اغواء کیا گیا 6 سالہ عمران علی لاڑکانہ سے بازیاب
حیدر آباد پولیس کا کارنامہ، اغواء کیا گیا 6 سالہ عمران علی لاڑکانہ سے بازیاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پولیس نے حیدر آباد سے اغواء کیے گئے 6 سالہ بچے عمران علی کو لاڑکانہ سے بازیاب کرا لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد نے اپنے پیغام میں بتایا کہ 6 سالہ عمران علی کو حیدر آباد سے کچھ روز قبل اغواء کیا گیا تھا۔

پیغام میں اے آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ حیدر آباد پولیس نے بچے کو بازیاب کرنے کیلئے لاڑکانہ پولیس کی مدد اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج اغواء کے بعد بازیاب کیا گیا عمران علی اپنے والدین کے ہمراہ میرے پاس آیا، میرا شکریہ ادا کیا اور ہم نے ساتھ مل کر چائے پی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے  گلشن معمار سے لاپتہ ہونیوالے بلڈر کے بیٹے عادل ولد تاج عالم کوپولیس نے بلوچستان کے علاقے چھٹ پٹ سے ڈھونڈ نکالا۔

پولیس نے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف اغواء کا مقدمہ نمبر 507/2020 درج کیا تھا۔عادل ولد تاج عالم نے رواں ماہ اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر جانے کا اعتراف کیا۔

مزید پڑھیں: گلشن معمار سے لاپتہ ہونیوالا بلڈر کا بیٹا بلوچستان سے بازیاب

Related Posts