اداکارہ اشنا شاہ ماں بن گئیں، پہلے بچے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

تازہ ترین

تازہ ترین

اشنا شاہ
(فوٹو: آن لائن)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، اداکارہ نے بچے کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر بھی کیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اشنا شاہ  نے منگل کی شام سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ وہ ایک بیٹے کی ماں بن گئی ہیں۔ اس موقعے پر انہوں نے نومولود بچے کی چند تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah-Amin (@ushnashah)

شیئر کی گئی تصاویر میں بچے کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا، جبکہ اشنا شاہ نے تاحال اپنے بیٹے کا نام بھی مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کیا۔ تاہم مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے انہیں اور ان کے شوہر کو پہلے بچے کی پیدائش پر مبارکباد دی۔

بچے کی تصاویر کے ہمراہ کیپشن میں اداکارہ نے کہا کہ ہمارا چھوٹا سا لائن کلب اب شروع ہوگیا ہے۔ بچہ برج اسد سے تعلق رکھتا ہے اور اسے کیوٹ کہنا اس کی تعریف میں کمی ہوجائے گی، فی الحال وہ صرف کھاتا، سوتا اور روتا لیکن ہماری دنیا پر حکومت بھی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اشنا شاہ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری کے باعث نمایاں شہرت حاصل کی۔ اداکارہ نے سال 2023 میں حمزہ امین سے شادی کی تھی، جبکہ اب دونوں اپنے پہلے بچے کے والدین بن گئے ہیں۔

Related Posts