پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، ملزم منظور احمد عرف لا کھا گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، ملزم منظور احمد عرف لا کھا گرفتار
پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، ملزم منظور احمد عرف لا کھا گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پو لیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے آگر ہ تا ج کا لو نی لیاری سے جعلسازی میں ملو ث ملزم منظور احمد عرف لا کھا کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے 3در جن سے زائد سرکاری وغیر سرکاری اداروں کی مُہر یں، 6درجن سے زائد اسلحہ کے ممنو عہ /غیر ممنو عہ لا ئسنس، ایک عدد 30 بور پسٹل، ایک عدد 38 بور ریو الو ر، 7 ایم ایم کے 60 راؤنڈز اور 32 بور کے 20راؤنڈز بھی بر آمد کئے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشا ف کیا کہ وہ سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے اہلکاروں سے مل کر جعلی لا ئسنس، دفعہ 144کے دوران اسلحہ اٹھا نے کا اجازت نا مہ، ڈوپلیکیٹ لا ئسنس، جعلی سیکنڈ اونر شپ، بر تھ سرٹیفیکیٹس، ڈو میسا ئل وغیرہ بنا نے میں ملو ث تھا۔ ملز مان کے دیگرسا تھیوں کی گر فتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

گرفتارملزم کو بمعہ برآمد شدہ اسلحہ و ایمو نیشن اور مسروقہ سا مان کے ہمراہ مزیدقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:تھانہ ٹیپو سلطان، توانائی بحران سے نمٹنے کے قوانین کو کمائی کا دھندا بنا لیا گیا

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Related Posts