تھانہ ٹیپو سلطان، توانائی بحران سے نمٹنے کے قوانین کو کمائی کا دھندا بنا لیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ ٹیپو سلطان، توانائی بحران سے نمٹنے کے قوانین کو کمائی کا دھندا بنا لیا گیا
تھانہ ٹیپو سلطان، توانائی بحران سے نمٹنے کے قوانین کو کمائی کا دھندا بنا لیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: تھانہ ٹیپو سلطان کی حدود میں پولیس نے توانائی بحران سے نمٹنے کے قوانین کو کمائی کا دھندا بنا لیا گیا، ہوٹل اور ریسٹورنٹس کو بھاری رشوت کے عوض رات دیر گئے تک کاروبار کرنے کی کھلی چھٹی دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق تھانہ ٹیپو سلطان کی حدود میں پولیس کی سرپرستی میں سندھ حکومت کے نافذ کردہ قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،۔

کراچی ایڈمن سوسائٹی کے کمرشل ایئریا میں معروف ریسٹورنٹ بھائی محمد، اقبال تکے والا، تکہ ان اور لمکا جوس والوں سمیت چائے کے ہوٹل رات دیر گئے تک پولیس کی سرپرستی میں کھلے رہتے ہیں۔ جو دکاندار بھتہ دیتا ہے انہیں لائٹ بند کرکے کاروبار کرنے کی اجازت دیدی جاتی ہے، جبکہ جو دکاندار بھتہ نہیں دیتا ان کی دکانوں کو بند کرادیا جاتا ہے۔

علاقے میں موجود دکانداروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئے، تھانہ ٹیپو سلطان کی پولیس نے توانائی ایکٹ کو اپنی کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے۔

مزید پڑھیں:سوشل میڈیا پر لڑکی کو ہراساں کرنے والا 55 سالہ شخص گرفتار

واضح رہے کہ اس حوالے سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ بھر میں دفعہ 144 پر عمل درآمد کو یقینی بنانیکی ہدایات جاری کی تھیں، اُن کا کہنا تھا کہ تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس ڈی پی اوز متعلقہ علاقوں میں دفعہ 144 پر عملدرآمد کے جملہ اقدامات کی بذات خود نگرانی کرینگے، خلاف ورزی کے مرتکبین کیخلاف بلا کسی رورعایت قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Posts