سلیکٹڈ حکومت جمہوریت اور آئین پر مسلسل حملے کر رہی ہے،بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلیکٹڈ حکومت جمہوریت اور آئین پر مسلسل حملے کر رہی ہے،بلاول بھٹو
سلیکٹڈ حکومت جمہوریت اور آئین پر مسلسل حملے کر رہی ہے،بلاول بھٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو ان کی کامیابی پر اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔

میڈیا سیل بلاول ہاوس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے لاڑکانہ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر صفدر علی غوری، نائب صدر کامران احمد گورڑ، جنرل سیکریٹری امان اللہ لوہر اور جوائنٹ سیکریٹری عبدالستار ہلیو سمیت تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے پیپلز لائرز فورم کی لاڑکانہ بار کے الیکشن کے لئے کامیاب حکمت عملی کو سراہا ہے۔ اپنے تہینتی پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاڑکانہ بار ایسوسی ایشن ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کا ہمیشہ ایک اہم مورچہ ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ بار کے وکلا کی جمہوریت اور دستور کی بالادستی کے لیئے قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مجھے یقین ہے، لاڑکانہ کی وکلا برادری 27 فروری کو لانگ مارچ کی پہلی صفوں میں شامل ہوگی۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت جمہوریت اور آئین پر مسلسل حملے کر رہی ہے، اور پاکستان کے لیئے ضروری ہے کہ ان حملوں کو ناکام بنایا جائے۔

Related Posts