آج کل کے دور میں فاسٹ فوڈ سب بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ وہ فاسٹ فوڈ جس پیکجنگ میں آتا ہے وہ پیکجنگ کیسے تیار ہوتی ہے؟؟؟ آج ہم بات کرینگے کہ پیپر بیگز، پیپر کپس اور دوسری پیکجنگ پیپر پراڈکٹس کس طرح سے تیار ہوتی ہیں، کیا وہ ہائی جینک ہوتی ہیں؟؟ اور کیا یہ پراڈکٹس دوسرے ممالک ایکسپورٹ بھی کی جاتی ہیں؟؟ ان سارے سوالوں کے جواب جاننے کے لیے ایم ایم نیوز نے وزٹ کیا عفیف گروپ آف کمپنیز کا اور بات کی کمپنی کے سی ای او عفیف راشدسے۔
عفیف راشد کا کہنا تھا کہ یہ کاروبار انکے والد نے 1994 میں عفیف پیکجز کے نام سے شروع کیا تھا اس سے پہلے بھی انکا پرنٹنگ کا کا م تھااور شروعات میں فارما سیوٹیکل کمپنیز کے ساتھ کام کیا اور اسکے بعد آہستہ آہستہ ہم ریسٹورنٹ انڈسٹری کی طرف شفٹ ہوتے گئے۔ انکا کہنا تھا کہ میرے والد صاحب کا وژن تھا کہ جہاں جہاں انکو پاکستان میں امپورٹڈ آئیٹمزکے حوالے سے خلع نظر آتا تھا ایک ایک کر کے ہم ان چیزوں کو لوکلائیز کرتے گئے اور آج 30 سال بعد اگر کوئی فوڈ چین کھلتی ہے تو انکو ہمارے پاس آنا ہی پڑتا ہے کیونکہ یہاں پیپر کپس سے لے کر پیپر بیگز، برگر باکسز، ٹشوز ہر چیز جو بھی ایک ریسٹورنٹ کی ضرورت ہوتی ہے ایک ہی جگہ پر ان کو مل جاتی ہے۔
عفعف راشد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پیپر اینڈ پلاسٹک پیکجنگ کے سب سے بڑے ایکسپورٹر بھی ہیں لگ بھگ 14 ممالک میں ہماری پراڈکٹس ایکسپورٹ ہوتی ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ آجکل ڈالر کی بڑھتی اور گھٹتی قیمتوں سے کاروبار خاصہ متاثر ہوتا ہے، حکومت کو چاہیے کے ایسی پالیسیز بنائیں جو کہ بزنس فرینڈلی ہوں اور ملکی مفاد میں ہوں تاکہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف جا سکے۔
اب پیپر پراڈکٹس بنا رہے ہیں تو سب جانتے ہیں کہ پیپر لکڑی سے بنتا ہے اور لکڑی درخت سے حاصل کی جاتی ہے اور غیر ذمہ داری اتنی ہے انسان اپنے مفاد کے آگے دوسری کسی چیز کا خیال نہیں کرتا پھر چاہے وہ اپنے ماحولیات کی ہی بات کیوں نہ ہو۔ ایم ایم نیوز نے عفیف راشد سے سوال کیا کہ ڈی فوریسٹیشن اور گلوبل وارمنگ سے نپٹنے کے لیے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں؟؟
انکا کہنا تھا کہ یو این کا ایک پراجیکٹ ہے ایف ایس سی جس میں وہ اس چیز پر کام کرہے ہیں کہ جہاں سے درخت کاٹے جائیں وہاں پر درخت اگانے کا بھی انتظام کیا جا ئے تاکہ کسی چیز کا بھی نقصان نہ ہو۔
اب بات کرتے ہیں کہ یہ پیپر پراڈکٹس کتنے مرحلوں سے گزر کر تیار ہوتی ہیں؟؟ تو یہ تین مرحلوں سے گزر کر تیار ہوتی ہیں۔تو پہلے پیپر پرنٹنگ، ڈائی کٹ، پھر فولڈنگ ہوتی ہے اور ایک منٹ میں تقریبا 150 کے قریب پیپر بیگز اور پیپر کپس تیار ہوتے ہیں۔