چار بچوں سمیت انڈیا بھاگنے والی پاکستانی خاتون نے دوست سے شادی کیلئے ہندو مذہب اپنالیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چار بچوں سمیت کراچی سے بھاگنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر بھارت میں اپنے آشنا ہندو لڑکے سے شادی کیلئے دین اسلام سے منحرف ہوکر ہندو دھرم میں داخل ہوگئی۔ 

پب جی کھیلنے کے دوران بھارتی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہونے والی سیما رند کو قبل ازیں بھارتی حکام نے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے کے مقدمے میں جیل بھیج دیا تھا، جہاں سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہیما مالینی نے کئی سالوں بعد فلم ڈائریکٹر کی نازیبا فرمائش کابھانڈا پھوڑ دیا

میڈیا کو دیے گئے اپنے مختلف بیانات اور انٹرویوز میں سیما حیدر رند نے کہا کہ اب وہ سیما سچن ہے، وہ پاکستان اور اپنے خاندان کو پیچھے چھوڑ کر آگئی ہے، اس کا اب پاکستان اور سابقہ خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے نئے شوہر چونکہ ہندو ہیں، اس لیے اب وہ بھی ہندو دھرم اختیار کر رہی ہے، شوہر غلام حیدر جاکھرانی کی جانب سے طلاق نہ دیے جانے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذہب تبدیل کرنے کے بعد اب ان کا اپنے مسلمان شوہر سے نکاح کا رشتہ ٹوٹ چکا ہے، اب ان کے طلاق دینے نہ دینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ہندو خواتین کی طرح ساڑھی اور منگل سوتر پہنے اور ماتھے پر بندیا لگائے ہنسی خوشی بات کرتے ہوئے سیما کا کہنا تھا کہ وہ انڈیا میں آکر بہت خوش ہے اور اپنے نئے خاندان کے ساتھ سکون سے رہ رہی ہے، اس کا پاکستان واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

سیما رند کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کا سابق شوہر چاہے تو وہ بچے واپس کرنے کو تیار ہے، ان کا کہنا تھا کہ سابق شوہر کو بچوں کی اتنی ہی فکر ہے تو پاکستان میں ان کا خیال کیوں نہیں رکھا، چاروں بچے میرے ساتھ انڈیا میں بہت خوش ہیں۔ 

قبل ازیں ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مندر میں سیما حیدر رند کو باقاعدہ ہندو مت میں داخل کیے جانے کی رسم ادا کی جا رہی ہے۔

یاد رہے سیما حیدر نامی 27 خاتون پب جی کھیلتے ہوئے ایک انڈین لڑکے سے دو سال تک دوستی میں رہنے کے بعد مئی میں نیپال کے راستے سے غیر قانونی بھارت میں داخل ہوئی تھی۔ گزشتہ دنوں پکڑے جانے پر انہیں جیل ہوگئی، جہاں سے اب وہ ضمانت پر رہا ہیں۔

خاتون کا تعلق سندھ کے ضلع خیرپور کے رند قبیلے سے، جبکہ اس کے سابق شوہر غلام حیدر جاکھرانی کا تعلق جیکب آباد سے ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ مستقل بھارت منتقل ہونے سے پہلے مارچ میں پہلی دفعہ اپنے دوست سے ملنے نیپال گئی تھی جہاں ایک ہفتہ گزار کر واپس آگئی اور مئی میں چار بچوں کو لیکر انڈیا پہنچ گئی۔ 

Related Posts