نئے مالی سال کے دوران چاول کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان میں نئے مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کی 8.9 ملین ٹن چاول کی پیداوار کے مقابلے میں ریکارڈ 9 ملین ٹن چاول کی پیداوار متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس پاکستان نے چاول کی 8.9 ملین ٹن کی ریکارڈ فصل حاصل کی جو گزشتہ برس 8.4 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی اور موجودہ مالی سال کے دوران یہ ریکارڈ بھی ٹوٹنے کی توقع کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اربوں ڈالر کا مالیاتی خلا جلد پورا ہونے والا ہے، اسٹیٹ بینک

امریکی فارن ایگریکلچرل سروس کی جولائی 2022 کی رپورٹ میں پاکستان میں 8.4 ملین ٹن کم پیداوار کی پیشگوئی سامنے آئی تھی تاہم پاکستانی ماہرین کو ریکارڈ فصل کی توقع ہے۔

مقامی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمی حالات، چاول کی کاشت کیلئے دستیاب رقبے میں اضافی اور زرعی سہولیات کی بہتر دستیابی کی وجہ سے پاکستان میں چاول کی پیداوار 90 لاکھ ٹن سے زیادہ ہوگی۔

تاہم عالمی سطح پر بعض عوامل کی وجہ سے عالمی سطح پر چاول کی پیداوار کم ہو کر 515 ملین ٹن رہ جانے کا خدشہ ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے دوران 519 ملین ٹن رہی۔ سپلائی میں 4سے5 ملین ٹن کا فرق ہوگا۔