امریکا میں مسلح شخص کی اسکول میں فائرنگ، 3بچے ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا میں مسلح شخص کی اسکول میں فائرنگ، 3بچے ہلاک
امریکا میں مسلح شخص کی اسکول میں فائرنگ، 3بچے ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹینیسی: امریکا میں نیش ول کے ایک پرائیویٹ کرسچن ایلیمنٹری اسکول میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے تین معصوم بچوں کو موت کی نیند سلا دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ بالا واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش وِل میں صبح 10 بجے کے بعد پیش آیا۔ پولیس نے تینوں بچوں کو قتل کرنے کے بعد مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ شروع ہونے کے بعد بہت سے طلباء کو اپنے اسکول یونیفارم میں عمارت سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ علاقے کے دیگر اسکول احتیاطی طور بند کردیئے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کی شناخت ابھی تک علم نہیں ہوسکا ہے، اور نہ ہی زخمیوں کی تعداد اور کس قسم کا اسلحہ استعمال کیا گیا، یہ بھی واضح نہیں ہوسکا ہے۔اسکول میں عملے کے تقریباً 33 افراد اور تقریباً 260 طلباء ہیں۔

مزید پڑھیں:افغان وزارت خارجہ کے دفتر کے قریب دھماکہ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

واقعے کے فوری بعد طلبا کے والدین کو فون کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول سے لے لیں تاہم انہیں واقعے کی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

Related Posts