کراچی کی رہائشی عمارت میں دیوقامت نسل کی چھپکلی داخل، مکینوں میں خوف و ہراس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کی رہائشی عمارت میں دیوقامت نسل کی چھپکلی داخل، مکینوں میں خوف و ہراس
کراچی کی رہائشی عمارت میں دیوقامت نسل کی چھپکلی داخل، مکینوں میں خوف و ہراس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد کے علاق لائنزایریا میں رہائشی عمارت میں گو (چھپکلی کی نسل) داخل ہوگئی، جس کے باعث گھر میں رہائش پذیر افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لائنزایریا میں واقع تھانوی مسجد کے قریب رہائشی عمارت میں دیوقامت نسل کی چھپکلی داخل ہوئی، جسے دیکھ کر مکین خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر آگئے۔

گھرکے مکین نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’گو‘ پارکنگ ایریا سے ہوتی ہوئی گراؤنڈ فلور پر قائم فلیٹ کی ایک کھڑکی پر چڑھ گئی تھی، جس کی وجہ سے رہائشی لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے۔

مکینوں کی جانب سے فوری طور پر ریسکیو ورکرز کو آگاہ کیا، جس پر چھیپا رضا کار وقوعہ پر پہنچے اور دیو قامت چھپکلی کو رسی کی مدد سے پکڑ کر اس کو وائلڈ لائف حکام کے حوالے کیا۔

Related Posts