سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں پہلی بار خاتون دہشت گرد کے نام کا اندراج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dr Sadia first female terrorist included in CTD’s Red Book

کراچی:سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں پہلی بار خاتون دہشت گرد کے نام کا اندراج کردیا گیا،سی ٹی ڈی کے نوویں ایڈیشن میں 146 دہشت گردوں کے نام ہیں ،ریڈ بک میں 93 نئے دہشت گردوں کو شامل کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ریڈ بک میں شامل ہونیوالی ڈاکٹر سعدیہ کالعدم القاعدہ کی سرگرم دہشت گرد ہے ،ڈاکٹر سعدیہ القائدہ کے دہشت گرد عمر کاٹھیو کی اہلیہ اور داعش کے دہشت گرد عمر یوسف کی خالہ ہے،ڈاکٹر سعدیہ کا پورا خاندان دہشت گردی میں ملوث ہے ۔

ڈاکٹر سعدیہ کے اے آر سی ایچ ایس بلاک 9 کراچی کی رہائشی تھی،54 سالہ خاتون کوانگلش زبان پر عبور حاصل ہے۔

سی ٹی ڈی کے نوویں ایڈیشن میں 146 دہشت گردوں کے نام ہیں جبکہ ریڈ بک میں 93 نئے دہشت گردوں کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سی ٹی ڈی کاسوشل میڈیاکے ذریعے اشتعال پھیلانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ نے ریڈ بک کے نام سے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کی تھی جس میں 93 ناموں کا اضافہ کیا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی نے ریڈ بک کے نام سے جاری کی جانے والی فہرست کا نواں شمارہ جاری کیا ہے جس میں داعش کے 12، القاعدہ کے 18، ٹی ٹی پی کے 23، کالعدم لشکرِ جھنگوی کے 13، جنداللہ کے 2، سپاہِ محمد کے 24 اور سندھ لبریشن آرمی کے 4 دہشت گرد شامل ہیں۔

ریڈ بک کے تازہ ترین شمارے میں بلوچستان لبریشن آرمی کے 5 جبکہ لیاری گینگ وار سے وابستہ 33 دہشت گردوں کے نام شامل ہیں۔

نئی ریڈ بک 4 سال بعد جاری کی گئی ہے جس کا آخری ایڈیشن 2017ء میں شائع ہوا تھا جس میں مطلوب 10 دہشت گرد گرفتار ہوچکے ہیں۔

Related Posts