کراچی کی مصروف تجارتی شاہراہ اچانک بند! شہری کون سے متبادل راستے اختیار کریں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

karachi traffic
پاک جنوبی افریقہ میچ کی سیکورٹی،شارع فیصل سمیت مختلف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام

کراچی ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے شہر کے ایک اہم صنعتی اور تجارتی زون میں روڈ بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے پیش نظر شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کے لیے متبادل روٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

ٹریفک حکام کے مطابق، اسٹیٹ ایونیو روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کے باعث سیمنس چورنگی سے غنی چورنگی کی طرف آنے والا تمام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اس بندش سے ناظم آباد، حبیب بینک چورنگی اور نورس چورنگی سے غنی چورنگی کا رخ کرنے والے مسافر متاثر ہوں گے۔

ٹریفک کے متبادل راستے:

انتظامیہ نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے درج ذیل متبادل روٹس تجویز کیے ہیں:

شیر شاہ اور ماڑی پور جانے والی ہیوی اور عام ٹریفک کو سیمنس چورنگی سے ہی موڑ دیا جائے گا۔

گاڑیوں کو حبیب چورنگی، تھانہ سائٹ ‘اے’ گیٹ اور جی سی ٹی کالج کے راستے سے نکالا جائے گا۔

یہ متبادل ٹریفک آگے بڑھ کر غنی چورنگی، شیر شاہ اور ماڑی پور ٹرک اڈے تک رسائی حاصل کرے گی۔

ٹریفک پولیس کا عملہ موقع پر موجود ہو گا تاکہ ڈرائیوروں کی رہنمائی کی جا سکے اور بلا تعطل ٹریفک جاری رکھی جا سکے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پریشانی سے بچنے کے لیے سفر کے دوران انہی متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

نوٹ؛ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا رہنمائی کے لیے شہری ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Related Posts