برطانوی خاتون کا پکوڑوں سے ایسا پیار کہ بیٹی کا نام ہی پکوڑا رکھ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی خاتون کا پکوڑوں سے ایسا پیار کہ بیٹی کا نام ہی پکوڑا رکھ دیا
برطانوی خاتون کا پکوڑوں سے ایسا پیار کہ بیٹی کا نام ہی پکوڑا رکھ دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لوگ پکوڑوں کے بے حد شوقین ہوتے ہیں لیکن کیا آپ نے پکوڑوں سے ایسی محبت دیکھی ہے کہ نام ہی پکوڑا رکھ دیا جائے۔ برطانوی خاتون کی پکوڑوں سے ایسی محبت ہے کہ انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام ہی ’پکوڑا‘ رکھ دیا۔

برطانوی ریسٹورنٹ نے سوشل میڈیا پیج پر ایک پوسٹ شیئر کی جس کے مطابق ان کے ریسٹورنٹ کے ایک کسٹمر جوڑے نے حال ہی میں پیدا ہونے والی اپنی بیٹی کا نام برصغیر کی مشہور ڈش’’پکوڑے‘‘ سے منسوب کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ میں دو تصاویر شئیر کی گئی ہیں، ایک نومولود بچی کی تصویر ہے جس میں اس کا نام اور تاریخ پیدائش تحریر ہے۔

جبکہ دوسری تصویر میں اس ہوٹل کے ایک آرڈر کا بل ہے جو اس بچی کے والدین نے دیا تھا۔ بل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مختلف اقسام کے پکوڑے کھانے کے شوقین والدین نے بیٹی کے پیدا ہونے کی خوشی میں چار مختلف اقسام کے پکوڑوں کا آرڈر دیا۔

اس آرڈر کے ساتھ والد کی جانب سے ایک نوٹ بھی تحریر ہے، جس میں لکھا ہے کہ میری بیوی کو پکوڑے بہت پسند ہیں۔ اس نے ریسٹورنٹ کی مشہور ڈش سے بیٹی کا نام منسوب کرتے ہوئے اسکا نام بھی پکوڑا رکھ دیا ہے۔

ریسٹورنٹ کے سوشل میڈیا پیج پر اس پوسٹ پر 20 ہزار سے زائد لائکس آئے جبکہ 26 ہزار سے زائد صارفین نے کمنٹس میں دلچسپ تبصرے کئے۔

 ایک خاتون صارف کا کہنا تھا کہ دوران حمل مجھے کیلے اور تربوز کھانے کا شوق تھا لیکن شکر ہے میں نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بچے کا نام ان سے منسوب نہیں کیا۔

Related Posts