پولیس کی فائرنگ سے 19سالہ نوجوان کمر پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt issues alert over possible terror attacks in sindh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان کمر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا،جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سہراب گوٹھ میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر سادہ لباس اہلکاروں نے فائر کھول دیئے، جس کی زد میں آکر 19سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا، ایس ایچ او سہراب گوٹھ ریاض احمد بھٹو کے مطابق سعود آباد پولیس نے تعقب کے دوران ملزمان پر فائرنگ جس کی زد میں آکر 19سالہ اسرائیل زخمی ہوا۔

زخمی ہونے والے نوجوان کے اہلخانہ اور عینی شاہد کا بیان پولیس نے ریکارڈ کرلیا ہے، جس کے مطابق ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹا لیکن پولیس نے ہم پر فائرنگ کی۔جس کی زد میں آکر نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ فائرنگ کے بعد وردی میں ایک پولیس افسر آیا تو فائرنگ کرنے والے سادہ لباس اہلکار نے فائرنگ میں ملوث ہونے سے انکار کیا،فائرنگ کرنے والا اہلکار سادہ لباس میں تھا،جبکہ دوسرا اہلکار وردی میں تھا،زخمی اسرائیل کو کمرپر دو گولیاں لگی ہیں، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ہے۔

دوسری جانب رضویہ پولیس نے دوران گشت ناظم آباد جلال آباد میں موٹر سائیکل سوار شخص عرفان عرف موٹا سے بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکے کی تھیلیاں برآمد کرلیں۔دوران تفتیش ملزم عرفان عرف موٹا نے بتایا کہ یہ مال محمود باجوہ عرف سرائیکی کا ہے اور میں اس کا مال سپلائی کرتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق محمود باجوہ عرف سرائیکی علاقے میں غیرقانونی تعمیرات اور گٹکے کا بڑا ڈیلر تھا۔پولیس نے ملزم عرفان کے خلاف مقدمہ درج کرکے محمود باجوہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کی کارروائیاں، ہوائی فائرنگ کرنیوالے 27ملزمان گرفتار

Related Posts