پنجاب پولیس کی کارروائیاں، ہوائی فائرنگ کرنیوالے 27ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب پولیس کی کارروائیاں، ہوائی فائرنگ کرنیوالے 27ملزمان گرفتار
پنجاب پولیس کی کارروائیاں، ہوائی فائرنگ کرنیوالے 27ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چارسدہ: پولیس نے ضلع بھر میں شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے 27افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مختلف نوعیت کا اسلحہ برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے، ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی، سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے مطابق ہوائی فائرنگ ایک قبیح فعل ہے، ہوائی فائرنگ سے خود بھی اجتناب کریں اور دوسروں کو بھی اس جاہلانہ فعل سے ممانعت کی تلقین کریں۔

ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے کہاکہ قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح ہے کہ جس نے بغیر کسی وجہ ایک بے گْناہ انسان کی جان لے لی گویا اس نے پوری انسانیت کو قتل کر ڈالا اور جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا تمام انسانیت کی زندگی بچائی۔

تاہم ہوائی فائرنگ کے ارتکاب میں آپ کی بندوق سے نکلی گولی کسی بے گْناہ انسان کی جان لے سکتی ہے۔ہوائی فائرنگ ایک قبیح اور جان لیوا فعل ہے۔ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کا مزید کہناتھا کہ ہوائی فائرنگ کے روک تھام کے حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت عوام میں آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے۔

جس کے تحت نماز جمعہ کے خطبات میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ہوائی فائرنگ کے نقصانات کے حوالے سے خصوصی بیانات دیئے جائینگے۔ہوائی فائرنگ،منشیات، اسلحہ نمائش یا دیگر جرائم کے حوالے سے ڈی پی او کو اس نمبر03345400045 پر اطلاع دے سکتے ہے۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Related Posts