بیگم شک کرتی ہے، اداکارہ صبا قمر نے نئے گانے کا ٹیزر ریلیز کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیگم شک کرتی ہے، اداکارہ صبا قمر نے نئے گانے کا ٹیزر ریلیز کردیا
بیگم شک کرتی ہے، اداکارہ صبا قمر نے نئے گانے کا ٹیزر ریلیز کردیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر زمان نے گلوکار ابرار الحق کے نئے گیت بیگم شک کرتی ہے میں بیگم کے طورپر کردار نبھایا ہے جس کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبا قمر نے بے شمار پاکستانی گھرانوں میں جاری میاں بیوی کی رسمی لڑائی پر مبنی گانے کا ٹیزر ریلیز کیا۔ نئے گیت کا انداز شگفتہ اور ہلکا پھلکا ہے جو ابرار الحق کا روایتی اسٹائل قرار دیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

صبا قمر کا گلوکاری کی دنیا میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ

منیب بٹ کا ماہرہ خان اور صبا قمر کے بالمقابل اداکاری سے انکار

مختصر دورانیے پر مشتمل ٹیزر میں اداکارہ صبا قمر کو ایک ایسی بیوی کے کردار ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو اپنے شوہر پر شک کرتی ہے اور اس کی جاسوسی کیلئے جدید دور کے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرتی ہے۔ 

ٹیزر میں صبا قمرکو شوہر کا موبائل فون چیک کرتے، اس کی لوکیشن ٹریک کرتے اور ڈرون بھیج کر جاسوسی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ابرار الحق کے گیت میں استعمال ہونے والی موسیقی پاکستانی کلچر کی آئینہ دار قرار دی جاتی ہے۔

عام طور پر بیوی کے اشاروں پر زندگی گزارنے والے شوہروں کیلئے زن مرید کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ ابرار الحق کے نئے گیت میں ایسے ہی مردوں کی کہانی بیان کی گئی ہے  جس میں صبا قمر نے مرکزی کردار نبھایا۔ 

 

Related Posts