کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر سیاسی بحران کے متعلق کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے، جام کمال کو اسمبلی میں مقابلہ کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کا فیصلہ اسمبلی میں ہوگا۔ اگر جام کمال مخالف اراکین کے مقابلے کے خواہش مند ہیں تو مقابلہ کریں۔ اسمبلی رولز کے تحت آج سے 4 روز بعد تحریکِ عدم اعتماد پیش ہوگی۔
جام کمال وزارت اعلیٰ بچانے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے
بی اے پی کا میرے ہوتے ہوئے صدر نامزد کرنا غیر قانونی ہے۔جام کمال
بلوچستان اسمبلی کے ناراض رکن ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد پر 14 اراکین دستخط کرچکے ہیں، اگر وزیر اعلیٰ اپنا عہدہ بچانے کیلئے تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا کرنا چاہتے ہیں تو ایسا کرنا ان کا حق سمجھا جائے گا۔تحریک اسمبلی میں پیش کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ جام کمال نے اسپیکر کے بیان کا ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ بطور اسپیکر قدوس بزنجو کیلئے غیر جانبدار رہنا ایک ذمہ داری ہے، انہیں اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
I would strongly suggest to Speaker Balochistan Qudoos Bezenjo to do realize his oath as a speaker of the parliament. Where his responsibility to conduct himself should be impartial as spraker and the grace of the seat be preserved.
At least in public and media. pic.twitter.com/rcUUDfjKOl
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) October 15, 2021