نسلہ ٹاور گرانے کی تیاریاں شروع، اسسٹنٹ کمشنر کا رہائشیوں کو بلڈنگ خالی کرنیکا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، نسلہ ٹاور کے رہائشی بلڈنگ 27اکتوبر تک خالی کردیں، سرکاری نوٹس
کراچی، نسلہ ٹاور کے رہائشی بلڈنگ 27اکتوبر تک خالی کردیں، سرکاری نوٹس

کراچی میں نسلہ ٹور کے رہائشیوں کو بلڈنگ 27 اکتوبر تک خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا، ضلع شرقی کی شہری انتظامیہ نے نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے نسلہ ٹاور کے مکینوں کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ عمارت کو 15روز میں خالی کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور1 ماہ میں گرانے کا حکم

سپریم کورٹ میں نسلہ ٹاور گرانے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست مسترد 

سپریم کورٹ کا کراچی میں رفاعی پلاٹوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

آج سے 3 روز قبل کیے گئے نوٹیفکیشن پر 12اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔ نسلہ ٹاور کے مکینوں کو 27 اکتوبر تک بلڈنگ خالی کرنے کا نوٹس بھیج کر ٹاور گرانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے عدالتی حکم کے خلاف جمع کرائی گئی نظر ثانی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں عدالتِ عظمیٰ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  کمشنر کراچی کو سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کرانی ہے۔ 

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کی بلڈنگ خالی نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نسلہ ٹاور کے رہائشی افراد کو 27اکتوبر تک بلڈنگ خالی کرنا ہوگی۔

Related Posts