اقوام متحدہ کوطالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد خواتین سے متعلق خدشات لاحق

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UN chief feels strong concerns for Afghan women

نیویارک: اقوام متحدہ کو افغانستان میں طالبان کی جانب اقتدار سنبھالنے کے بعد خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے حقوق سے متعلق خدشات لاحق ہوگئے،آج سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ایک بیان میں طالبان اور دیگر تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی جانوں کے تحفظ اور انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔

مزید پڑھیں:افغانستان پر طالبان کا قبضہ امریکا کی شکست ہے، جوبائیڈن استعفیٰ دیں، ڈونلڈ ٹرمپ

اقوام متحدہ نے طالبان پر زور دیا کہ وہ خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں ، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ وہ خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا افغانستان کے حوالے سے اجلاس آج  ہوگا۔سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اس اجلاس میں افغانستان کی صورتحال کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے ۔

واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے کابل پر قبضے کے بعد اب افغان میڈیا کی جانب سے خبریں آرہی ہیں کہ افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان چھوڑ دیا ہے جبکہ برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افغان صدر اشرف تاجکستان چلے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب کابل ایئر پورٹ پر پھنسا ہوا دوسرا پاکستانی طیارہ بھی پاکستان کے لئے روانہ ہوچکا ہے۔

Related Posts