عمران صاحب آپ آج استعفیٰ دیں معیشت کل خودبخود سنبھل جائے گی، مریم اور نگزیب

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam-Aurangzeb.jpg
مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو معاشی وائٹ پیپر کا جواب دینے کا چیلنج

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے مہنگائی کا نوٹس لینے پرردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نے آپ کی نالائقی اور نااہلی کا نوٹس لے لیا ہے، اب آپ کے گھبرانے کا وقت ہوگیا ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کی اپنی نالائقی، نااہلی، معاشی پلان اور وڑن کی عدم موجودگی مہنگائی و معاشی تباہی کی اصل وجوہات ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کا الزام پہلے نوازشریف پر اور اب صوبوں پر ڈالنے سے آپ کی نالائقی ونا اہلی نہیں چھپ سکتی ۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی پر نوٹس لینے کے بجائے سلیکٹڈ نالائق اور نااہل وزیراعظم استعفیٰ دیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ آج استعفیٰ دیں معیشت کل خودبخود سنبھل جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اب نوٹس لینے سے نہیں صرف آپ کے استعفے دینے سے ہی ملک چلے گا۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اب آپ کے جانے سے روٹی، روزگار،کاروبار اور صنعت چلے گی ۔ انہوںنے کہاکہ سرمایہ کاری کا فقدان آپ پر عدم اعتماد ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک آپ کی نالائقی اور نااہلی کامزید متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ہی ملک وقوم کو موجودہ معاشی بدحالی، مایوسی، مہنگائی اور غربت کی دلدل سے نکال سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بتائیں چینی کی قیمت میں اضافے کا فائدہ جہانگیز ترین کی جیب میں جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی پر نوٹس مضحکہ خیز اورقوم کی توہین وتضحیک کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ پہلے مہنگائی کرتے ہیں پھر نوٹس لینے کا ڈرامہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے کیونکہ آپ کی نالائق حکومت نے ایک سال میں تاریخی قرض لیا ۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھنے سے مہنگائی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب گیس 200 فیصد اور بجلی 35 فیصد سے زائد مہنگی کرنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

Related Posts