کراچی: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا 29 جولائی 2021 بروز جمعرات کو کراچی میں جلسہ عام کا اعلان، جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں پی پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے صوبائی ذمہ داروں کا سندھ کا اہم اجلاس جے یوآئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کی صدارت میں جے یوآئی بزنس فورم کے صدر امین اللہ کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، سینئر نائب صدر علی اکبر گجر، قومی وطن پارٹی کے سردار احمد نواز، پشتونخواہ میپ کے محمد سکندر خان، مرکزی جمعیتِ اہلحدیث کے مولاں ا محمد یوسف قصوری، جے یو پی کے مولانا غلام غوث صابری نے شرکت کی۔
ان کے علاوہ نیشنل پارٹی کے مجید ساجدی، جبکہ جے یوآئی کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری، صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سندھ محمد سمیع الحق سواتی ودیگر نے بھی شرکت کی۔
پی ڈی ایم سندھ کے قائدین نے واضح کیا کہ جعلی حکمرانوں کیخلاف عوامی تحریک کو سندھ میں نئی روح نکلے گی۔ اور حکمران جلد منطقی انجام تک پہنچیں گے۔
مزید پڑھیں: پی ڈی ایم 29 جولائی کو کراچی میں بڑا جلسہ کرے گی، مولانا فضل الرحمان