احسن محسن اور منال کی پارٹی کی ویڈیو وائرل، مداح شراب کی بوتل دیکھ کربرہم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احسن محسن اور منال کی پارٹی کی ویڈیو وائرل، مداح شراب کی بوتل دیکھ کربرہم
احسن محسن اور منال کی پارٹی کی ویڈیو وائرل، مداح شراب کی بوتل دیکھ کربرہم

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے قبل از منگنی پارٹی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پارٹی میں شراب کی بوتل دیکھ کر مداحوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی کی مختصر ویڈیو میں احسن محسن اکرام شیمپین کی بوتل ہاتھ میں لے کر اس کا فوارہ بناتے اور بعد میں پیتے نظر آئے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فنکار جوڑے کو شریعت کے احکامات سے آگہی دینا شروع کردی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں احسن محسن اکرام کو مائع سے بھری ہوئی بوتل شیمپین کی طرح لہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے منہ سے فوارہ بہہ نکلتا ہے۔ عام طور پر شیمپین کو شراب نہیں سمجھا جاتا، تاہم سوشل میڈیا صارفین اس بات سے اتفاق نہیں کرتے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)

فنکار جوڑے کی ویڈیو پر سخت تشویش کا اظہار کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان کی حیثیت سے منال اور احسن محسن اکرام کو ایسی ویڈیو ریکارڈ نہیں کرانی چاہئے تھی۔ بعد میں کہا جائے گا کہ یہ شیمپین یا شراب نہیں بلکہ کوکا کولا تھی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن کی منگنی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

آج سے 4 روز قبل11 جون کو انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو اور تصاویر میں اداکارہ منال خان اور احسن محسن انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

مزید پڑھیں: منال خان اور احسن محسن کی منگنی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Related Posts