کراچی پولیس نے 2مغویوں کو بازیاب کرواکر7اغوا کاروں کو گرفتارکرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi Police

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پولیس نے دومختلف کارروائیوں کے دوران 2مغویوں کو بازیاب کرواکر7اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

کورنگی ضیاء کالونی سے اغواہونے والی مہوش کو پولیس نے بازیاب کرواکراغوامیں ملوث مغویہ کے سابق شوہر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیاہے،پولیس کے مطابق گزشتہ روز مہوش کی اغوا ہونے کی ویڈیو اس کی والدہ کی جانب سے سوشل میڈیا میں وائرل کی گئی تھی۔

رات گئے انٹیلی جنس افسران اور ایس ایچ او کورنگی نے واقعہ میں ملوث ایک ملزم بابل ابڑو کو گرفتار کرلیا تھا بعد ازاںواقعہ کے مرکزی ملزم اختر ابڑو کو بھی گرفتار کرلیا گیا واقعہ کا مقدمہ کورنگی تھانے میں مہوش کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:ضلع ویسٹ پولیس کی کارروائی، پولیس اور رینجرز کی وردیوں میں ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار

ادھر ایس ایس پی انوسٹی گیشن ون ایسٹ زون الطاف حسین کی ہدایت پرتفتیشی ٹیم تھانہ بریگیڈ نے اغوا کے مقدمہ الزام نمبر 255/21 بجرم دفعہ 365 ت پ میں ملوث ملزم عبداللہ کو گرفتار کر کے مغوی قاسم شاہ کو بازیا ب کرالیاہے۔

تفتیشی ٹیم تھانہ گلستان جوہر نے اغوا کے مقدمہ الزام نمبر 816/21بجرم دفعہ 496/A ت پ میں مطلوب ملزمان دلبرشکور کو گرفتار کرلیا۔اسی تفتیشی ٹیم نے اغوا کے مقدمہ الزام نمبر690/21 بجرم دفعہ 365bت پ میں مطلوب ملزمان غفور کو گرفتار کرلیا۔

Related Posts