وزیر اعظم عمران خان کا برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اور ایران کا دورہ، شیڈول تیار کر لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کا برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اور ایران کا دورہ، شیڈول تیار کر لیا گیا
وزیر اعظم عمران خان کا برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اور ایران کا دورہ، شیڈول تیار کر لیا گیا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان دورۂ سعودی عرب کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان اور دورۂ ایران کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی سے اہم ملاقات کریں گے جبکہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے دوروں کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان  ایک روزہ دورے پر 15 اکتوبر کو برادر اسلامی ملک سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران انہیں دورۂ ایران پر اعتماد میں لیں گے اور  بتائیں گے کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ترکی کے شام میں فوجی آپریشن کو جارحیت قرار دے دیا

وزیراعظم اتوار کے روز ایران کا دورہ کریں گے جہاں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات ہوگی جس کے دوران سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی کے حوالے سے گفت و شنید ہوگی۔

عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ہونے والی ملاقاتوں کے دوران دونوں برادر اسلامی ممالک پر زور دیں گے کہ خطے میں امن و امان کے استحکام کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان نے  ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دعاگو ہیں کہ شام اور خطے میں استحکام کے لیے ترکی کی کوششیں کامیاب ہوں۔

 وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردگان کو فون کیا، دونوں رہنماؤں نے  خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ

Related Posts