بھارت میں پب جی سے روکنے پر بیٹے کا چاقو سے باپ پر حملہ، خودکشی کی کوشش ناکام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں پب جی سے روکنے پر بیٹے کا چاقو سے باپ پر حملہ، خودکشی کی کوشش ناکام
بھارت میں پب جی سے روکنے پر بیٹے کا چاقو سے باپ پر حملہ، خودکشی کی کوشش ناکام

بھارتی صوبے اتر پردیش میں پب جی کھیلنے سے روکنے پر بیٹا چاقو لے کر باپ پر چڑھ دوڑا، زخمی کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش بھی کر ڈالی۔

یہ افسوسناک واقعہ اترپردیش کے شہر میرٹھ میں پیش آیا جہاں بھارتی حکومت نے پب جی پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم باپ کے منع کرنے پر بیٹے نے اپنے باپ کو زخمی کر ڈالا اور چاقو سے اپنی گردن پر بھی وار کیا جس کے بعد خود بھی زخمی ہوگیا۔

زخمی باپ اور بیٹے دونوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عرفان نامی والد نے گھنٹوں پب جی کھیلنے سے روکا جس پر باپ بیٹا دونوں زخمی ہو کر ہسپتال داخل ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عامر کی حالت تشویشناک ہے۔ منشیات کی لت میں مبتلا عامر کا علاج بھی جاری ہے جبکہ یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح میڈیا پر پھیل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمنا نگر کی اے ون کالونی سے واقعے کی رپورٹ کی گئی جبکہ یہ واقعہ رواں ماہ 5 روز قبل پیش آیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: صدارتی الیکشن میں شکست ہوئی توامریکا چھوڑ دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

Related Posts