پاکستان میں کورونا وائرس کے 625 نئے کیسز رپورٹ، 14 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 625 نئے کیسز رپورٹ، 14 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 625 نئے کیسز رپورٹ، 14 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد:پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 625 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 14 مزید شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 461 ہے۔ مجموعی کیسز 3 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر گئے۔

عالمی وباء کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 لاکھ 24 ہزار 84 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 673 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستان بھرمیں  کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 950 ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 211 ٹیسٹ کیے گئے۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 42 ہزار 134، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار760، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 645جبکہ بلوچستان میں 15 ہزار 688افراد متاثر ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 18 ہزار 69، گلگت بلتستان میں 4 ہزار84جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 507افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح 140 فیصد  ہوگئی، اسد عمر

Related Posts