اسلام آباد: قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی ہے جس کے تحت سرکاری دستاویزات ، کتابوں اور جہاں بھی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کانام استعمال ہوگا وہاں خاتم النبيين(نبی آخر الزماں) کے الفاظ لکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے وزیر مملکت علی محمد خان نے قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی۔قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران علی محمد خان نے ختم نبوت کے حوالے سے قرآن کی متعدد آیات بھی سنائیں ۔
قومی اسمبلی کے بعد اس قرار داد کو سینیٹ میں بھیجا جائے گا اور ایوان بالا کی منظوری کے بعد ایک قانون کی شکل دینے کیلئے صدر پاکستان کو بھجوایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا آٹے کی بڑھتی قیمت پر تشویش کا اظہار
علی محمد خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج میں نے قومی اسمبلی سےمتفقہ قرارداد پاس کروائی جس کی اپوزیشن اوراقلیتی ممبران سمیت سب نے تائید کی کہ جہاں بھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کااسم مبارک لکھا جائے توساتھ ہی خاتم النبیّن بھی لکھا جائے۔
کی محمدسے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیزہے کیا لوح و قلم تیرے ہیںآج میں نے قومی اسمبلی سےمتفقہ قرارداد پاس کروائ جس کی اپوزیشن اوراقلیت سب نے تائید کی کہ جہاں بھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کااسم مبارک لکھا جائے توساتھ ہی خاتم النبیّن بھی لکھا جائے۔
مبارک ہو pic.twitter.com/Hmy6EN8zNG— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) June 22, 2020