ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنےیوم دفاع وشہداپربےمثال کوریج دینےپرمیڈیاسے اظہارتشکرکیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراظہارخیال کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناتھا کہ یوم دفاع اور یوم شہدا کے دن کی خصوصی کوریج پر میڈیا کے شکر گزار ہیں، خاص طور پر میڈیا کی جانب سے یوم شہداء کی تقریب دوبارہ نشر کرنے پر ان کاشکریہ اداکرتے ہیں۔
Thanks to media for unprecedented coverage of Defence & Martyrs Day especially concurrent repeat telecast by electronic media.
COAS thanks nation for reaching out to families of Shaheeds on the eve of Martyrs Day. “Martyrs are our pride & their families our responsibility”, COAS.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 7, 2019
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یوم دفاع کے موقع پر شہدا کے خاندانوں کے گھر جانے پر قوم کے شکرگزار ہیں۔ سربراہ پاک فوج نے کہا ہے کہ شہدا ہمارا فخر اور ان کے اہلخانہ ہماری ذمہ داری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں یوم دفاع و شہداملکی جوش جذبے سے منایاگیا
واضح رہے گزشتہ روز ملک بھرمیں یوم دفاع و شہداء ” کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرہ کے ساتھ منایا گیاتھا۔