یوم فضائیہ ملک بھر میں جوش و جذبے سے منایاجارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوم فضائیہ ملک بھر میں جوش و جذبے سے منایاجارہا ہے
1965کی جنگ میں پاک فضائیہ کی شہیدوں اورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں 54واں یوم فضائیہ ملی جوش وجذبےسے منایاجارہا ہے ۔

1965کی جنگ میں پاک فضائیہ کی شہیدوں اورغازیوں  کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں 54واں یوم فضائیہ ملی جوش وجذبےسے منایاجارہا ہے۔

یوم فضائیہ ہمیں یاددلاتا ہے جب بزدل بھارتی فورسز نے  اچانک پاکستان پر حملہ کیا تو کس طرح ہمارے جاں باز دلیر شاہینوں نے دشمن کے حملے کو پسپا کرکے وطن عزیزکی آن بان اورشان کو قائم رکھا۔ 6 ستمبر 1965ء کو جنگ کے پہلے ہی دن پاک فضائیہ نے پٹھان کوٹ، آدم پور اور ہلواڑہ کے ہوائی اڈوں پر حملہ کیا اور 7 ستمبر کو شام پانچ بجے سے پہلے دشمن کے 53 طیارے تباہ کردیے۔

اس جنگ کے ہیرو اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم  نے سترہ روزہ معرکے میں 9 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے۔  انہوں نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 5 بھارتی طیاروں کو مار گرانے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔ اس مہم میں ایم ایم عالم ایف 86 سیبرطیارہ اڑا رہے تھے۔ وطن عزیز کے اس عظیم ہیرو کو دو مرتبہ ستارہ جرات سے نوازا گیا۔

 پاکستانی قوم اپنے جاں بازشاہینوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج کے دن تقریبات کا انعقاد کرتی ہے،  سرکاری عمارات پر پرچم لہرائے جاتے ہیں اور شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے جاتے ہیں۔

شہید پائلٹ راشد منہاش نشان حیدر کے مزار پرپاک  فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی دی ۔ ایئر وائس مارشل عباس گھمن سمیت فضائیہ کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔

Related Posts