چندریان 2 کی ناکامی کاذمہ دارکون؟معصوم کشمیری یاآئی ایس آئی،ڈی جی آئی ایس پی آر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

dg-ispr
dg-ispr

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ترجمان پاک فوج  نے بھارتی خلائی مشن چندریان کی ناکامی پرٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اب خلائی مشن کی ناکامی کاذمہ دارکسے ٹہرائےگا،کشمیریوں کو،آئی ایس آئی کوبھارت کےمسلمانوں کو؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراظہارخیال کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکاکہناتھاکہ شاباش آئی ایس آراو(انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) چندریان2 کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کودے گا،مقبوضہ وادی کے معصوم کشمیریوں کو،بھارت میں رہنےوالے مسلمان یادیگراقلیتوں کویا  ہندوتوا کےخلاف اٹھنےوالی آوازوں کویاآئی ایس آئی کو؟

ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ چاند کو چھوڑیں یہ ہندوتوابھارت کوکہی بھی لےجانے کے قابل نہیں چھوڑےگا۔

واضح رہے کہ بھارت کاچاندپراترنے کاخلائی مشن چندریان 2 بھی ناکامی سے دوچارہوگیا،اس مشن پر 978 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی جو 2130 کروڑپاکستانی روپیوں کے برابر بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی چاند پراترنے کی کوشش ایک بارپھرناکام

Related Posts