حیدرآباد میں کارروائی، مطلوب دہشت گرد گرفتار، ساتھی فرار ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

گرفتار
(فوٹو: آن لائن)

سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ) حیدرآباد نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی ایک کارروائی کے دوران ایک مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا، تاہم اس کا ایک ساتھی فرار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت سومار ملاح کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر کالعدم سندھودیش ریولوشنری آرمی (ایس آر اے) کے لیے مالی معاونت جمع کر رہا تھا۔ملزم کو سیہریش نگر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق اس کارروائی میں مقامی پولیس نے بھی معاونت فراہم کی۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم کی جانب سے جمع کی گئی رقم اگست کے مہینے میں منصوبہ بند دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جانی تھی۔کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ملزم کے قبضے سے ایک اسلحہ، ایک ہینڈ گرینیڈ اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کیا۔

اس سے قبل ملزم نے 30 جولائی کو ہٹری تھانے کی حدود میں سی ٹی ڈی کی پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کی تھی۔کارروائی کے دوران ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Related Posts