اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آئی جی پنجاب کی مجرموں کے خلاف پیشرفت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو مبارکباد دیتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس نے بد ترین جرائم میں ملوث مجرموں کا کامیابی سے تعاقب کیا جس سے صوبے میں بہتری آئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس میں مجرموں کے خلاف برداشت کی سطح صفر ہونے کے حوالے سے پنجاب پولیس میں ایک نئے رجحان کو پنپتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ اس سے ایک مثبت پیغام گیا۔
I want to congratulate IG Punjab Shoaib Dastgir and the Punjab police for successfully going after hardened criminals in the province. This has sent a positive message of a new culture of zero tolerance in the Punjab police for criminals.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ماحولیاتی استحکام فنڈ قائم کریں گے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے نہ صرف ماحولیاتی چیلنجز کو نظر انداز کیا بلکہ انہوں نے ماحول کو بد سے بد تر بنانے میں بھی کردار ادا کیا۔
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ حکومتِ پنجاب ماحولیاتی استحکام کے نام سے فنڈ قائم کرے گی جس کے تحت ماحولیات پر ایک مناسب پالیسی جاری کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا ماحولیاتی استحکام فنڈ قائم کرنے کا اعلان