وزیر اعظم آئندہ ماہ سوئٹزرلینڈ میں 3 روزہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم آئندہ ماہ سوئٹزرلینڈ میں 3 روزہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم آئندہ ماہ سوئٹزرلینڈ میں 3 روزہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان اگلے ماہ سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والے تین روزہ عالمی اقتصادی فورم  میں شرکت کریں گے جس کے لیے انتہائی مناسب رقم استعمال کی جائے گی۔

جنوری 2020ء میں منعقد ہونے والے تین روزہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا شیڈول جاری کردیا گیا جبکہ سرکاری معلوماتی ادارے (پی آئی ڈی) کے مطابق وزیر اعظم کے دورے پر 68 ہزار ڈالر کا خرچ آئے گا۔

پی آئی ڈی (پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ) کے مطابق وزیر اعظم کے دورے پر آنے والا خرچ گزشتہ حکومتوں کے وفود پر آنے والے اخراجات کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے اخراجات کی وزیر اعظم کے ذاتی احکامات کی بنیاد پر کٹوتی کی گئی۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ان کے بین الاقوامی دوروں میں مزید کٹوتی کی جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سیفرون و نارکوٹکس کنٹرول شہریار آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ ادوار کی نسبت اقوام متحدہ جنرل اسمبلی دوروں پر سب سے کم رقم خرچ کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر سیفرون و نارکوٹکس شہریارآفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بصیرت گزشتہ حکمرانوں کے مقابلے میں مختلف ہے۔

وزیر سیفرون ونارکوٹکس شہریار آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قیمتی قومی ذرائع بچائے جبکہ گزشتہ ادوار کے حکمرانوں نے انہیں ضائع کیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے دوروں پر سب سے کم رقم خرچ کی

Related Posts