سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو سما

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل نے حاصل تیل و گیس ذخائرکی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کو ارسال کی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ 7 میں پہلی بار ملٹی فزیو کیمیکل اسٹیمیولیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا عرفان صدیقی پر حکومت سے مذاکرات کو تاخیر کا شکار کرنیکا الزام

پساکھی آئل فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے خام تیل کی پیداوار یومیہ 375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی ہے، اور خام تیل کی پیداوار میں 145 یومیہ بیرل اضافہ ہوا۔

او جی ڈی سی ایل نے خط میں کہا کہ رحیم یار خان میں ماری ایسٹ فیلڈ سے پہلی بارگیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، دو ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس 14.5 کلومیٹر پائپ لائن سے اینگرو فرٹیلائزر کو گیس منتقل کی جارہی ہے۔

Related Posts