دس سالہ بچی سے زیادتی، ہیڈ ماسٹر کی ضمانت مسترد، ملزم عدالت سے فرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بچی سے زیادتی
(فوٹو: موروکو ورلڈ نیوز)

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں دس سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے ہیڈ ماسٹر کی ضمانت مسترد کردی جس پر ملزم کمرۂ عدالت سے فرار ہوگیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ہیڈ ماسٹر پر 10 سالہ بچی سے زیادتی کا الزام عائد ہے، ملزم نے سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت کیلئے درخواست دی تھی جس کی سماعت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملزم نے ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مدعی مقدمہ اور بچی کے والد کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروادیا۔ سندھ ہائیکورٹ ملزم ہیڈ ماسٹر کی ضمانت مسترد کرے۔

سندھ ہائیکورٹ نے ہیڈ ماسٹر محمد حنیف کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی جس پر ملزم کمرۂ عدالت سے ہی فرار ہوگیا۔ استغاثہ کا کہنا تھا کہ جون 2024 میں اسکول ہیڈ ماسٹر نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تھی۔

ہیڈ ماسٹر کی جانب سے بچی کی والدہ کو فون کرکے کہا گیا کہ بچوں کو بھیج دو، عیدی دوں گا، جب بچی ہیڈ ماسٹر کے پاس گئ تو ملزم نے اس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts