اندھا ہونے کے واقعات کے بعد اویسٹن انجکشن کے استعمال کی ایک بار پھر اجازت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: اندھا ہونے کے واقعات کے بعد اویسٹن انجکشن کے استعمال کی ایک بار پھر اجازت دے دی گئی ہے، حکومت نے انجکشن کے استعمال کی گائیڈ لائنز بھی جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق اویسٹن انجکشن کی ڈسپنسنگ کے بعد ٹرانسپورٹیشن نہیں کی جاسکتی۔ آنکھوں میں استعمال کیلئے انجکشن اویسٹن کو لیمینر فلو میں بھرنا ہوگا۔ آنکھ میں استعمال کیلئے انجکشن اویسٹن کو آپریشن تھیٹر میں استعمال کرنا ہوگا۔

حکومت کی جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق انجکشن اویسٹن کو تمام مریضوں کو ایک ہی روز لگانا ہوگا جو 20 یا 50 کی ڈوز میں دستیاب ہے۔ انجکشن ایک بار استعمال ہوجانے کے 6 گھنٹوں بعد باقی ماندہ ڈوزز کو ضائع کرنا ہوگا۔

گائیڈ لائنز کے مطابق استعمال شدہ انجکشن اویسٹن کی اسٹوریج ممنوع ہے، سرکاری اور نجی ہسپتال فارمیسی سے براہِ راست انجکشن خرید سکیں گے اور صرف رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ فارمیسی کو ہی انجکشن فروخت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

اویسٹن انجکشن لگانے کی ذمہ داری پوسٹ گریجویشن کے بعد 3سال کا تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر کو ہی دی جائے گی۔ ماہرین امراضِ چشم کو انجکشن اویسٹن کا آف لیبل استعمال دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

ستمبر 2023 کے دوران اویسٹن انجکشن لگانے سے مریضوں کی بینائی جانے لگی جس سے 70 سے زائد افراد بینائی سے محروم ہوگئے تھے۔ صوبائی حکومت نے بڑی تعداد میں لوگوں کے بصارت سے محروم ہونے پر ایکشن لیتے ہوئے انجکشن کے استعمال پر پابندی لگا دی تھی۔

Related Posts