عماد وسیم نے بابر اعظم کو دنیا کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عماد وسیم نے بابر اعظم کو دنیا کا بہترین کھلاڑی قرار دیا
عماد وسیم نے بابر اعظم کو دنیا کا بہترین کھلاڑی قرار دیا

لاہور: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو دنیا کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا۔

عماد وسیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار سنچری بنانے پر بابر اعظم کی تعریف کی۔ بابر اعظم نے 174.13 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ کو برقرار رکھتے ہوئے صرف 58 گیندوں پر 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔

میچ ختم ہونے کے بعد بات کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سی اننگز دیکھی ہیں، لیکن یہ سب سے اوپر تھی، خاص طور پر جس طرح سے انہوں نے تین وکٹیں کھونے کے بعد آگے بڑھایا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ دنیا کا بہترین کھلاڑی ہے۔

مزید پڑھیں:دوسرا ٹی 20 میچ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوبارہ شکست دے دی

دوسری جانب بابر اعظم نے اپنی تیسری T20I سنچری مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ٹیم کی کامیابی کا سہرا اپنے تجربہ کار اور ہونہار نوجوان باؤلرز کو دیا۔

Related Posts