سیاسی قیدیوں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاسی قیدیوں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، عمران خان
سیاسی قیدیوں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، عمران خان

لاہور: سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ہفتے کے روز جیل بھرو تحریک کے دوران حراست میں لیے گئے سیاسی قیدیوں کے ساتھ ‘مجرموں اور دہشت گردوں ‘ جیسا سلوک کرنے پرحکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

22 فروری کو جیل بھرو تحریک شروع ہوئی۔ مہم کے پہلے دن، پارٹی کے اہم رہنماؤں بشمول شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اور اعظم سواتی نے پارٹی اراکین کے ساتھ رضاکارانہ طور پر خود کو لاہور پولیس کے حوالے کر دیا۔ بعد میں پارٹی کے کچھ اور ارکان نے بھی ایسا ہی کیا۔

ٹوئٹ میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کی قیادت اور کارکنان فاشزم، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور قوم کو کچلنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا، ”ہماری جیل بھرو (عدالتی گرفتاری) تحریک کے دوران حراست میں لیے گئے ہمارے سیاسی قیدیوں کے ساتھ مجرموں اور دہشت گردوں جیسا سلوک کرنے پرامپورٹڈ حکومت کے فاشسٹ رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان فسطائیت، بنیادی حقوق کی پامالی اور قوم کو مہنگائی سے کچلنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جبکہ حکمران 1100 ارب روپے کی لوٹی ہوئی دولت کے لیے این آر او لینے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق زلفی بخاری، صداقت عباسی، فیاض الحسن چوہان، اعجاز خان، لطف عباسی اور چوہدری ساجد کو شاہ پور جیل بھیج دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پولیس نے پی ٹی آئی کے 41 کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے حافظ آباد جیل منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:مریم نواز نے عمران خان کو سازشوں کا بادشاہ قرار دے دیا

پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد لوگوں کو جھوٹے بیانات دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ہمیں بلیک میل کرنے کے لیے جعلی مقدمات، بدعنوانی کے مقدمات درج کرنے اور آڈیو ٹیپ چلانے کی کوشش کی گئی۔

Related Posts