وزیر خارجہ کی ہنگری کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بڈاپیسٹ: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہنگری کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہنگری کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت ہنگری کے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں دی۔

یہ بھی پڑھیں:

 صوبائی الیکشن پر ازخود نوٹس کا کیس، سماعت آج ہوگی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہنگری کے ہم منصب پیٹر سجارتو سے ملاقات کے دوران پاکستان اور ہنگری کے مابین دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے مابین متعدد شعبہ جات میں باہمی و دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔

قبل ازیں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات مول کمپنی کے چیئرمین زولٹ برنادی سے ہوئی۔ چیئرمین نے وزیر خارجہ کو پاکستان میں توانائی کے شعبے میں کمپنی کے مختلف وظائف کے متعلق بریفنگ دی۔

مول کمپنی کے تعاون کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کمپنی کو پاکستان میں توانائی کے شعبے میں وسیع امکانات کی تلاش کیلئے اپنے آپریشنز کو وسعت دینا ہوگی۔

Related Posts