کراچی: صوبہ سندھ میں اربوں کا ٹیکس چوری ہوا، پی ٹی آئی کی رکنِ سندھ اسمبلی رابعہ اظفر نظامی نے سوال اٹھایا ہے کہ صوبے میں غیر قانونی کانیں کس کی ملکیت میں ہیں؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی سندھ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل رابعہ اظفر نظامی نے سندھ اسمبلی میں وقفۂ سوالات کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں اہم سوالات اٹھائے۔
ہم نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 26ملین پاؤنڈز دئیے۔کرسچن ٹرنر
وقفۂ سوالات کے دوران سندھ اسمبلی میں رابعہ اظفر نظامی نے کہا کہ اگست 2021 میں ایف بی آر نے رپورٹ کیا کہ 226 مائن لیز ہولڈرز کو سیلز ٹیکس میں رجسٹر ہی نہیں کرایا گیا جس سے حکومت کو 26 ارب کا نقصان ہوا ہے۔
رکنِ اسمبلی رابعہ اظفر نظامی نے کہا کہ اب تک کتنی کانوں کے لیز ہولڈرز کو رجسٹر کرایا گیا ہے؟یہ بھی بتایا جائے کہ سندھ میں غیر قانونی کانیں کتنی ہیں؟ متعلقہ وزیر شبیر بجارانی نے جواب دینا مناسب نہیں سمجھا۔ یہ غیر قانونی کانیں کس کی ہیں؟
https://twitter.com/rabiaazfar/status/1602917575964385281
رابطہ اظفر نظامی کی شیئر کی گئی ویڈیو میں پی ٹی آئی کی رکنِ سندھ اسمبلی کو مختلف سوالات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ جواباً شبیر بجارانی نے کہا کہ رابعہ اظفر نظامی نے ایک نیا سوال کیا ہے جو سابقہ سوال سے مطابقت نہیں رکھتا۔
صوبائی وزیر شبیر بجارانی کا وقفۂ سوالات کے دوران رابعہ اظفر نظامی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اسمبلی رولز کے مطابق پی ٹی آئی رکن کو اپنا سوال سامنے رکھنا ہوگا، پھر میں اس کا تفصیلی جواب پیش کروں گا۔