روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت 224 روپے سے تجاوز کرگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک میں امریکی ڈالر کی قدر عدم استحکام کا شکار ہے، جو کسی دن مہنگا تو اچانک سستا ہونے لگتا ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح سے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اربوں کی ٹیکس چوری، سندھ میں غیر قانونی کانیں کس کی ملکیت ہیں؟ رابعہ اظفر نظامی

گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 5 پیسے کم ہوئی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی تھی۔ انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 224 روپے 70 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ملک کے بدترین معاشی حالات اور ڈالر کی کمی کے باعث حکومت نے بیرون ملک جانے والے افراد پر بڑی پابندی عائد کر دی ہے۔

ایف بی آر نے بیرون ملک جانے والے افراد کو سالانہ 30 ہزار ڈالر سے زائد لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے جب کہ افغانستان جانے والوں کو سالانہ 30 ہزار ڈالر لے جانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک جانے والوں کو ایک وزٹ کے دوران زیادہ سے زیادہ 5 ہزار ڈالر ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی جب کہ 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد سالانہ 30 ہزار ڈالر لے جا سکتے ہیں۔

Related Posts