کیف: یوکرین کے صدر ولودو میر زیلنسکی نے روس کے حملے کے بعد ملک میں امن بحال کرنے کیلئے 3 مراحل کی تجویز دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین کے صدر دفتر سے جاری بیان کے مطابق صدر زیلنسکی نے جی 7 گروپ کی آن لائن کانفرنس کے دوران یوکرین میں بحالئ امن کا عمل تیز کرنے کیلئے 3 مراحل کی تجویز پیش کی ہے۔
آسٹریلیا میں پولیس پر حملہ، دو افسران سمیت 6 افراد ہلاک
کانفرنس سے خطاب کے دوران صدر زیلنسکی نے کہا کہ پہلے مرحلے کا نام نیو پاور ہوگا جو یوکرین کیلئے ٹینک، راکٹ آرٹلری اور دور تک مار کرنے والے میزائل سمیت دفاعی تعاون میں اضافے کے مطالبے پر مشتمل ہے۔
خطاب کے دوران یوکرین کے صدر نے کہا کہ پہلے مرحلے کے تحت روس یوکرین میں آگے نہیں بڑھ سکے گا اور اس کی پیش قدمی رک جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں یوکرین میں توانائی، معاشی اور سماجی استحکام کو یقینی بنایا جائے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ تیسرا مرحلہ نئی سفارت کاری کا ہوگا جس کے تحت ہم اپنے شہریوں اور علاقوں کو سفارتکاری کے ذریعے آزاد کرانے پر توجہ دیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری روس یوکرین جنگ نے یوکرین کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کی معیشت کو بھی نقصان پہنچایا ہے جہاں دہائیوں سے کبھی اتنی مہنگائی کا تصور بھی محال تھا جو آج کل دیکھی جارہی ہے۔