آئمہ بیگ نے کیفی خلیل کا سپر ہٹ گانا ’کہانی سُنو‘ کیوں گایا؟ جانئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ کیفی خلیل کا سپر ہٹ گانا ‘کہانی سُنو’ اس لیے گایا کیونکہ میرا دل ٹوٹا ہوا تھا اور اس گانے کے الفاظ میری صورتحال سے کافی مماثلت رکھتے تھے۔

گزشتہ دنوں آئمہ بیگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹیزر جاری کیا اور بتایا کہ انہوں نے کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو اپنی آواز میں گایا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کافی ناراض دکھائی دیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے آئمہ بیگ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے پہلے سے مقبول گانے کو خراب کردیا، لوگوں نے گلوکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سمیت یوٹیوب پر تبصرے کیے اور انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

تاہم، حال ہی میں ایک انٹرویو میں آئمہ بیگ نے گانا گانے کی وجہ بتائی۔ گلوکارہ نے کہا کہ جس وقت یہ گانا سنا اسی وقت میں کیفی کی آواز، اس کے ٹیلنٹ اور گانے کے الفاظ سے متاثر ہوئی، گانے کے الفاظ میری اس وقت کی صورتحال سے ملتے جلتے تھے اور اسی لیے یہ گانا بھی گایا کیونکہ میرا دل ٹوٹا ہوا تھا، جو کہ اب جُڑ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گانا سنتے ہی میں نے کیفی سے رابطہ کیا اور کہا میں آپ کے گانے کا کور کرنا چاہتی ہوں، کیفی انتہائی اچھا اور خوبصورت انسان ہے، اس نے کہا آپ جو کرنا چاہتی ہیں کریں، میں خود بھی آپ کی آواز میں یہ گانا سننا چاہتا ہوں۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ کیفی کے اس گانے نے میرے دل کو جوڑنے میں بہت مدد کی ہے، کیفی نے وہ گانا پہلے ہی گا دیا جو میں گانا چاہ رہی تھی، اسی لیے میں نے اس کا فی میل ورژن گایا۔

خیال رہے کہ لیاری سے تعلق رکھنے والے کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’کہانی سنو‘کو جون 2021 میں ریلیز کیا تھا، اس کے بعد کیفی خلیل نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا جسے لوگوں نے بے حد پیار دیا۔

 

Related Posts