قومی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں مسلسل دوسری شکست کے بعد سابق کپتان شعیب ملک نے تیسرے میچ کیلئے دو کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت کا مشورہ دیا ہے۔
سابق کپتان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’میرے خیال سے پاکستان کو سرفراز احمد اور شان مسعود کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنا چاہیے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’سابق کپتان سرفراز احمد اپنے ساتھ ٹیم میں کافی تجربہ لے کر آئیں گے جبکہ شان مسعود بیٹنگ لائن کو مزید استحکام بخشیں گے۔‘
مزید پڑھیں:ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کو 26رنز سے شکست، انگلینڈ نے کرکٹ سیریز جیت لی
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے ہماری ٹیم کراچی میں اچھا پرفارم کرے گی۔ انشاء اللہ۔‘