جمائما کی نئی کامیڈی فلم نے روم کا فلمی میلہ لوٹ لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی پروڈیوسر اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی نئی فلم نے بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔

فلم کی پروڈیوسر اور رائٹر جمائما کی کامیڈی فلم ’واٹس لوَ گوٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کو روم فلم فیسٹیول میں بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

برطانوی مصنف جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنے انسٹاگرا م پر روم فلم فیسٹیول سے چند یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

جمائمہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “ہم نے روم فلم فیسٹیول میں اپنی فلم ”واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وید اِٹ “ کیلئےبہترین کامیڈی کا ایوارڈ جیتا ہے، جسے میں نے لکھا اور پروڈیوس کیا“۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں فلم کی تحریر کا طریقہ کار سکھانے پر نامور برطانوی سکرین رائٹر اولیور پارکر کابھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے روم فلم فیسٹیول میں اپنی فلم کی شاندار پذیرائی پر فلم کی کاسٹ اور پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی ہالی ووڈ میں انٹری ڈیبیو کیا جبکہ فلم کی کاسٹ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شبانہ عظمی بھی شامل ہیں ۔

فلم اگلے سال جنوری میں بین الاقوامی سطح پر ریلیز کی جائے گی۔

Related Posts