کراچی میں چپ تعزیہ کا جلوس منزل کی جانب گامزن، گرین لائن سروس آج بند رہے گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں چپ تعزیہ کا جلوس منزل کی جانب گامزن، گرین لائن سروس آج بند رہے گی
کراچی میں چپ تعزیہ کا جلوس منزل کی جانب گامزن، گرین لائن سروس آج بند رہے گی

شہرِ قائد میں چپ تعزیہ کا جلوس اپنی منزل کی جانب گامزن ہے، جلوس کے باعث گرین لائن بس سروس آج بند رہے گی۔جلوس کی گزرگاہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چپ تعزیہ کا جلوس اپنے مقررہ وقت پرمنزلِ مقصود کی جانب روانہ ہوا۔ سکورٹی انتظامات کے باعث گرین لائن بس سروس 5 اکتوبر کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شہدائے کربلا کا چہلم، ملک بھر میں جلوس، ڈبل سواری بند

بی آر ٹی ایس ترجمان کا گزشتہ روز بس لائن معطلی کے حوالے سے کہنا تھا کہ گرین لائن سروس صرف 1 روز کیلئے معطل کی گئی جو جمعرات سے اپنے مقررہ اوقات پر فعال ہوجائے گی۔

چپ تعزئیے کے جلوس کی حفاظت کے پیشِ نظر ضلع جنوبی و شرقی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔ترجمان بی آر ٹی ایس کا کہنا تھا کہ اورنج لائن بس سروس معمول کے مطابق فعال رہے گی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل شاہِ جوانانِ جنت حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور اہلِ خانہ سمیت 72 شہدائے کربلا کا چہلم گزشتہ ماہ منایا گیا جس کے جلوس پاکستان بھر میں نکالے گئے۔

گزشتہ ماہ ملک بھر میں تعزیوں، علم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے، شہرِ قائد کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہو کر حسینیاں ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیر ہوا تھا۔

Related Posts