اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 158 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے باعث 1 مزید شہری جاں بحق ہوگیا۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 70ہزار 462افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 594شہری جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
چشمہ اتاریئے اور جانئے آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے 6 آسان طریقے!
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 15 ہزار 303 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.03 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 2لاکھ سے زائد ہے جبکہ کورونا کے 105 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
COVID-19 Statistics 07 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 15,303
Positive Cases: 158
Positivity %: 1.03%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 105— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 7, 2022